ابنا: اسماعیل کوثری نے مہر خبررساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایران کے ساتھ مذاکرات پر مبنی امریکہ کے مطالبے کے بارے میں کہا کہ پابندیوں کا اٹھانا جانا ایران کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں امریکہ کی صداقت کی علامت ہوگی۔ اسماعیل کوثری نے امریکی پالیسیوں کی پے در پے ناکامیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام اس بات کو بخوبی جانتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران ان پالیسیوں کی ناکامی کا سبب ہے اس لۓ وہ ان پالیسیوں کو مذاکرات کے ساتھ کامیاب بنانا چاہتے ہیں۔ اسماعیل کوثری نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ امریکہ صرف اپنے مفادات کے حصول کے درپے ہے کہا کہ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ امریکہ دوسرے ممالک کے مفادات کو کوئي اہمیت نہیں دیتا ہے اور ان کے لۓ وہ احترام کا قائل نہیں ہے۔
1 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 396157
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن اسماعیل کوثری نے کہا ہے کہ اگر امریکہ صدق دل سے مذاکرات کا خواہاں ہے تو اسے ایران مخالف غیر منصفانہ پابندیاں اٹھا لینی چاہئيں۔